شوال کا چاند نظر نہیں آیا عید الفطر تین مئی بروز منگل ہوگی
ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی
ISLAMABAD:
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ماہِ شوّال 1443 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد ملک بھر میں عید الفطر بروز منگل 3 مئی کو ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخیبر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد کی کوہسار عمارت میں ہوا جبکہ کوئٹہ، پشاور، لاہور اور کراچی سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔
اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور جبکہ تکنیکی معاونت کے لیے محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک ہوئے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں آج مطلع صاف تھا، کسی بھی علاقے سے چاند کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ مرکزی کمیٹی زونل کمیٹیوں سے مسلسل رابطوں میں رہی، جس کے بعد متفقہ طور پر 30 روزے پورے کرنے اور عید بروز منگل تین مئی کو منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے چاند نظر آنے کے کم امکانات کی پیش گوئی کی تھی۔