تمام تر مسائل کی جڑ عثمان بزدار کا غیرآئینی استعفیٰ ہے گورنر پنجاب

جو آئینی طور پر درست طریقے سے لڑکر آئے گا میں خود اس سے حلف لوں گا، گورنر سرفراز چیمہ

گورنر پنجاب سرفراز چیمہ

لاہور:
گورنر پنجاب سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، جو آئینی طور پر درست طریقے سے لڑکر آئے گا میں خود اس سے حلف لوں گا۔

ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب سرفراز چیمہ نے پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ تمام معاملات خراب ہونے کی بنیاد وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر آئینی استعفی ہے، میں نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے رائے مانگی ہے کہ کیا کہ وزیر اعلیٰ ہاتھ سے گورنر کے خلاف استعفیٰ لکھ کر مستعفی ہوسکتا ہے۔


سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ وراثت میں سیٹ تو مل گئی لیکن انہیں الیکشن لڑنے کا طریقہ نہیں آیا، جو آئینی طور پر درست طریقے سے لڑکر آئے گا میں خود اس سے حلف لوں گا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اگر وزیراعظم کو لگتا ہے کہ ان کے بیٹے کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو چیلنج کررہا ہوں کہ سب کو ساتھ لے آئیں میں لائیو سیاسی ڈیبیٹ کےلیے تیار ہوں۔

گورنر پنجاب سرفراز چیمہ نے مشہور دیا کہ شریف فیملی وقت نکال کر آئین کی کتاب ضرور بڑھ لے۔
Load Next Story