انڈونیشین شہری کی خطرناک اژدھا گلے میں ڈال کر رقص کرنے کی ویڈیو وائرل

خطرناک اژدھوں کی لمبائی 20 فٹ سے زائد ہے


ویب ڈیسک May 01, 2022
اژدھا

MADRID: انڈونیشین شہری کی دیوقامت اژدھے کو گلے میں ڈالے رقص کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کردیا۔

اژدھے میں زہر نہیں ہوتا مگر وہ دیگر سانپوں کی نسبت زیادہ خطرناک ہوتا ہے کیوں کہ وہ اپنی طویل القامت اور طاقت سے اپنے شکار کو جکڑکر ہڈیاں توڑ دیتا ہے اور آہستہ آہستہ شکار کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

ان تمام باتوں سے واقف ہونے کے باوجود ایک انڈونیشین شہری کی دو طویل القامت اژدھوں کو گلے میں ڈالے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی، جس میں ایک شخص کو گلے میں دو 20 فٹ لمبائی سے زائد طویل القامت اژدھے گلے میں ڈالے کھڑا ہے اور رقص کررہا ہے۔



ویڈیو کو 44 ہزار صارفین نے پسند کیا جب کہ سیکڑوں کی جانب سے ویڈیو پر تبصرے کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں