مسجد نبوی واقعے کے ذمہ داروں کو معافی نہیں ملے گی وفاقی وزیرداخلہ

عمران نیازی کہتے ہیں ہمیں گھروں سے نہیں نکلنےدیں گے اب ہم آپ کو گھر سے نہیں نکلنے دیں گے، وزیر داخلہ راناثنااللہ


ویب ڈیسک May 01, 2022
رانا ثناءاللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مسجد نبوی واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس بریفنگ کے دوران سابق وزیراعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت کے دوران اپنی ذاتی سیاست کیلے ریاست مدینہ کا بڑا استعمال کیا اب بھی کر رہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کو مسجد نبوی والے واقعے سے صدمہ پہنچا ہے جس کی پورا ملک مذمت کررہا ہے مگر جس جماعت کے خلاف الزام ہے اس نے آج تک کوئی مذمت نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی ساڑھے تین سال جھوٹے مقدمے بناکر ظلم کرتے رہے اور اپنے دور حکومت میں اپنی ذاتی سیاست کیلئے ریاست مدینہ کا بڑا استعمال کیا اور اب بھی کررہے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سابق وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کہتے کہ ہمیں گھروں سے نہیں نکلنے دیں گے اب ہم آپ(عمران خان) کو گھر سے نہیں نکلنے دیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی کی پریس کانفرنس

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کو آڑے ہاتھوں لیا۔

حنیف عباسی نے سابق وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید تمہارے بی اے کے پرچوں میں تمہاری لکھائی نہیں اگر منہ بند نہ کیا تو تمہاری دو دو منٹ کی ویڈیوز آرہی ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ شیخ رشید تم نے خود کو عاشق رسول کہا اور عاشقان رسول پر گولیاں چلائیں۔

معاون خصوصی حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ تم نے مجھے سازش کرکے سزا دلوائی، میں عدالت کا فیصلہ تسلیم کیا کیوں کہ تمام ادارے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں لیکن تم، پاک فوج حمایت کرے تو اچھی ورنہ بری، الیکشن کمیشن، عدالتیں حمایت کریں تو اچھے ورنہ برے۔

انہوں نے سابق وزیر داخلہ پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد ہے شیخ رشید تم ایک کیپٹن کے پاؤں میں بیٹھے ہوئے تھے اور جہاں سے گفٹ ملا وہیں جاکر بیچنے کا کارنامہ بھی تمہارا ہی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات کیلئے اسپیکر نے سب پارٹیوں کو خط لکھ دئیے ہیں اب اگر یہ نہیں آتے تو کوئی عمل نہیں رکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں