پشاور زونل رویت ہلال کمیٹی اجلاس شوال کے چاند کی شہادتیں موصول

شہادتوں کی شرعی حیثیت جانچنے کے بعد وفاق کو آگاہ کریں گے، زونل رویت ہلال کمیٹی


ویب ڈیسک May 01, 2022
خیبرپختونخوا سے شوال کے چاند کی شہادتیں موصول

صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے عید الفطر کا چاند نظر آنے کی متعدد شہادتیں موصول ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دیگر صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں قاری عبدالروف مدنی کی صدارت میں جاری ہے۔

قاری عبدالروف کا کہنا ہے کہ سڑزوئی علاقے سے بارہ شہادتیں جب کہ مردان سے تین شہادتیں موصول ہوئی۔

قاری عبدالروف مدنی کا مزید کہنا ہے کہ ٹیلی فون پر شہادتیں موصول ہوئی ہیں شرعی حیثیت جانچنے کے بعد شہادتوں سے متعلق وفاق کو آگاہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں