کوئٹہ میں کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر میں مبینہ دھماکا
دھماکے کے بعد آتشزدگی سے سارا ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا، دو افراد زخمی
LONDON:
بلوچستان کے دارالحکومت میں قائم ایئرپورٹ روڈ پر کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر میں دھماکا ہوا، جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر واقع کسٹم انٹیلی جنس کی عمارت کو زور دار دھماکے کے بعد آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں انہوں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔
دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز بھی جائے وقوعہ پہنچ گئی ہیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا جہاں سے شواہد اکھٹے کیے گئے۔
دفتر میں ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ شام کے وقت مسلح افراد آئے اور انہوں نے ہاتھ باندھ کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، مسلح افراد کے نکلتے ہی کسٹم انٹیلی جنس آفس میں زور دار دھماکا ہوا اور آگ کا ایک بڑا سا گولہ اٹھا جس نے چند سیکنڈز میں پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
سیکیورٹی گارڈ کے بیان سے قبل پولیس نے اس کو سلینڈر دھماکا قرار دیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق مبینہ دھماکے کے نتیجے میں کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر میں رکھا تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔
'دھماکے کے شواہد نہیں ملے'
ایس ایس پی آپریشن عبد الحق عمرانی نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دھماکے کو مبینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعے میں دہشت گردی یا دھماکے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
انہوں نے بتایا کہ کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر میں آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کر کے آگ بجھانے کی کوشش کی گئی، چوکیداروں کو تحویل میں لے کر اُن سے تفتیش کی جارہی ہے۔