مہنگے موبائل سیٹ انٹرنیٹ کی سہولت کی راہ میں رکاوٹ

براڈ بینڈکوریج والے علاقوں میں ساڑھے 3 ارب افراد انٹرنیٹ استعمال نہیں کرسکتے، رپورٹ


Kashif Hussain May 02, 2022
جاز نے صرف ساڑھے4ہزار روپے میں4G اسمارٹ فیچر والا موبائل فون سیٹ متعارف کرایا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

ISLAMABAD: مہنگے موبائل سیٹ پاکستان میں براڈ بینڈ اور انٹرنیٹ کی سہولت کی راہ میں رکاوٹ بن گئے۔

جی ایس ایم اے کی جانب سے 'کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں انٹرنیٹ سے چلنے والے فونز کو زیادہ سستا بنانا'کے عنوان سے سال 2022میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق، موبائل براڈ بینڈ کوریج والے علاقوں میں رہنے کے باوجود موبائل انٹرنیٹ استعمال نہ کرنے والے 3ارب 40کروڑ لوگوں کے لیے مہنگے سیٹ بڑی رکاوٹ ہیں۔

پاکستان میں 42 فیصدموبائل فون رکھنے والے صارفین براڈ بینڈ استعمال نہیں کرتے۔خواتین اور دیہی آبادیوں کے لیے مہنگے ہینڈ سیٹس خریدنے کی استطاعت نہ ہونا بھی موبائل فون کی خریداری اور انٹرنیٹ کو اپنانے میں ایک اہم رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سب سے پہلے موبائل فون کمپنی جاز(Jazz) نے صرف ساڑھے چارہزار روپے کی انتہائی کم قیمت سے شروع ہونے والا 4Gاسمارٹ فیچر والا موبائل فون سیٹ متعارف کرایا ہے۔

حال ہی میں زیادہ RAM،بہتر میموری اور بیٹری کی زیادہ لائف جیسے فیچرز والی ایک نئی Digit 4G رینج، ٹچ اسکرین 'انرجی' سیریزشروع کی گئی ہے۔ اس موبائل فون سیٹ کی خریداری پر، صارفین کو پہلے3 ماہ کے دوران سوشل میڈیا سائٹس تک مفت رسائی اور جاز ٹو جاز فون کالز کی مفت سہولت دی گئی ہے۔

جازکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عامر ابراہیم کے مطابق ہم نے ڈیجیٹل سروسز تک ہر ایک کی رسائی یقینی بنانے کے اپنے عزم پرہمیشہ توجہ مرکوز رکھی ہے تاہم پاکستان بالخصوص خواتین میں انٹرنیٹ چلانے والے ہینڈ سیٹس کی استطاعت نہ رکھنا اس عزم کی تکمیل میں بڑی رکاوٹ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں