عید کیلیے گھر جانے والوں کا ریلوے اسٹیشن پر رش

پلیٹ فارموں پر سیکیورٹی سخت، عید اپنوں کے ساتھ منانے کا ہی مزہ ہے،شہری


Numaindgan Express May 02, 2022
اسلام آباد، ملتان، فیصل آباد اور پشاورکے بس اڈوں پرکرایوں کی اضافی وصولی (فوٹو : فائل)

SPA-FRANCORCHAMPS: عیدکیلیے گھر جانے والوں کا ریلوے اسٹیشن پر رش،ٹرانسپوٹرز نے بھی کرایے بڑھا دیے۔

عید الفطر اپنے آبائی شہروں میں منانے جانے والوں کا ریلوے اسٹیشن پر رش رہا، پولیس نے پلیٹ فارموں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے اور مسافروں کی سہولت کیلیے ہر پلیٹ فارم پر کرنٹ ریزرویشن کاؤنٹر بھی لگائے تاکہ مسافروں کو ٹکٹ اور سیٹ کیلیے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، انتظامیہ نے عید اسپیشل ٹرینیں بھی چلائی ہیں۔

ریل سے جانے والے مسافروں عبدالمجید،کاشف شاہ اور مس نورین نے کہا ریل کے ذریعے وہ سہولت اور آسانی کے ساتھ اپنے منزل پر پہنچ جاتے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے عید کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلیے خاطرخواہ بہتر انتظامات کئے گئے ہیں جس سے سفر کرنے والوں کو کافی سہولت مل جاتی ہے، عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے کا الگ ہی مزہ ہے، عید کے دنوں میں سب اکھٹے ہونے سے عید کی خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہیں۔

دوسری جانب عید الفطر کی آمد پر پیاروں کے ساتھ عید منانے والے شہری آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے تاہم ٹرانسپوٹرز نے اضافی کرایے وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔ کراچی سے راولپنڈی جانے کے لیے مقررہ کرایہ 3900 تک ہے تاہم شہریوں سے 6000 روپے تک وصول کیے جانے لگے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں