یوکرین کا روس کی 2 پٹرول بوٹس تباہ کرنے کا دعویٰ

روسی پٹرول بوٹس کو یوکرین کے جزیرے کے قریب تباہ کیا گیا، یوکرینی ملٹری چیف


ویب ڈیسک May 02, 2022
روس نے کشتیوں کی تباہی کی اطلاعات پرردعمل نہیں دیا:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: یوکرین نے روسی بحریہ کی 2 جدید ترین پٹرول بوٹس تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یوکرین کے ملٹری چیف نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ 2 روسی پٹرول بوٹس کو آج صبح یوکرین کے زیمینی جزیرے کے قریب تباہ کیا گیا۔انہوں نے اس کارروائی کو یوکرین کی فورسزکی فتح قراردیا۔روس کی جانب سے کشتیوں کی تباہی کی اطلاعات پرکوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں