گورنر سندھ کیلیے وسیم اختر عامر خان اور نسرین جلیل کے نام تجویز

تجاویز وزیر اعظم کو ارسال کردی گئیں۔


ویب ڈیسک May 02, 2022
تجاویز وزیر اعظم کو ارسال کردی گئیں۔ فائل فوٹو

گورنر سندھ کے عہدے کے لیے نو منتخب حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے تجاویز وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوادیں۔

ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے وسیم اختر، عامر خان اور نسرین جلیل کا نام وزیراعظم کو بھجوایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید حنیف اور احمد چنائے کا نام بھی گورنر سندھ کے عہدے کے لیے زیر غور ہے۔

ناموں پر رابطہ کمیٹی کے ہر رکن سے رائے لینے کے بعد متفقہ طور پر نام ارسال کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں