کوئٹہ میں ماں اور چاربچوں کو ذبح کرنے والا سفاک قاتل مقتولہ کے شوہر کا بھتیجا نکلا

قتل کی اس لرزہ خیز واردات میں مقتولہ کی سوتن بھی شامل ہے، ڈپٹی کمشنر پشین


ویب ڈیسک May 02, 2022
قتل کی اس لرزہ خیز واردات میں مقتولہ کی سوتن بھی شامل ہے، ڈپٹی کمشنر پشین ۔ فوٹو:فائل

SAMUNDARI: خاتون اور چار بچوں کو قتل کرنیوالے قاتل کو گرفتارکرلیا گیا، قاتل مقتولہ کے شوہر کا بھتیجا نکلا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سے جنوب مغرب میں 25 کلو میٹر دور کچلاک کے علاقے کلی پوٹی ناصران میں قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی تھی، جہاں نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلے سے ایک خاتون اور اس کے چاربچوں کو بے دردی سے تیز دھار آلے کے ساتھ ذبح کرکے قتل کردیا تھا، تاہم ڈپٹی کمشنر پشین کے مطابق قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کوئٹہ میں خاتون اور اس کے چاربچوں کو ذبح کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر پشین نے پریس کانفرنس میں لرزہ خیز واردات کے حوالے سے بتایا کہ بوستان میں خاتون اور چار بچوں کو قتل کرنے والا قاتل گرفتارکرلیا گیا ہے، قاتل مقتولہ کے شوہر کا بھتیجا ہے، جس کی عمر 20 سال اور نام محمود اللہ ہے۔ ملزم محمود اللہ واردات کے بعد افغانستان فرار ہو گیا تھا اور ایک روز بعد ہی دوبارہ واپس آیا تو اسے گرفتار کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پشین نے انکشاف کیا کہ قاتل محمود اللہ نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولہ کے شوہر حکمت اللہ نے دو شادیاں کررکھی ہیں، اور قتل کی اس لرزہ خیز واردات میں اس کی دوسری بیوی بھی شامل ہے، واردات کے دوران مقتولہ سکینہ بی بی نے مزاحمت کرکے قاتلہ کو زخمی بھی کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں