امارات کے معاشی ماہرین کا وفد پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گا

وفد اور وزیراعظم کے درمیان کل ملاقات ہوگی،پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی سرگرمیاں تیز کرنے کی تجاویز پر غور ہوگا


ویب ڈیسک May 02, 2022
(فوٹو: فائل)

THEKRI WALA:

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے یو اے ای کی معاشی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے معاشی ماہرین کا وفد پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے یو اے ای کا وفد 3 مئی کو لاہور میں ملاقات کرے گا۔ وفد اور وزیراعظم کی معاشی ٹیم کے درمیان ملاقات ہوگی جس میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی سرگرمیاں تیز کرنے سے متعلق تجاویز پر غور کیا جائے گا۔


وزیراعظم شہباز شریف وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق بات چیت ہوگی۔ وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق ماحول اور پالیسی سے آگاہ کیا جائے گا۔ توانائی، معاشیات، پٹرولیم انڈسٹری کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں