کراچی میں عید کے تین روز موسم معتدل رہنے کا امکان

شہر میں بلوچستان کی مغربی لہر کے باعث گرد آلود ہوائیں

(فوٹو: ٹوئٹر)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں داخل ہونے والی مغربی لہر کے اثرات آج شہر پر غیر معمولی ہواؤں کی شکل میں نمایاں رہے،جس کے باعث شہر کا موسم خوشگوار رہا اور گرد آلود ہوائیں بھی ریکارڈ ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن، سپرہائی وے، ملیر، گلشن معمار سمیت شہر کے مضافاتی علاقوں میں ہواؤں کی شدت زیادہ رہی جبکہ 50 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں ریکارڈ کی گئیں۔


غیر معمولی ہواؤں کی وجہ سے شہر کے درجہ حرارت میں کمی ہوئی جبکہ 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، منگل کو بھی ہواؤں کی رفتار میں اضافہ ریکارڈ ہوسکتا ہے تاہم گذشتہ روز کے مقابلے میں ہواؤں کی شدت کم ہوگی۔

اس سے قبل ہفتے کو کراچی میں درجہ حرارت 40.6 جبکہ اتوار کو 39.5 ڈگری ریکارڈ ہواتھا۔

محکمہ موسمیات نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عید کے تین روزکے دوران موسم معتدل رہنے کی توقع ہے جبکہ اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
Load Next Story