ہسپانوی وزیر اعظم کا فون اسرائیلی سائبر انٹیلی جنس کا نشانہ بن گیا

یہ کوئی قیاس نہیں بلکہ اسرائیلی جاسوسی کمپنی کے اس اقدام سے متعلق مضبوط شواہد موجود ہیں، حکومتی وزیر

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سنچیز، [فائل-فوٹو]

کراچی:
وزیر اعظم پیڈرو سانچیز اور وزیر دفاع مارگریٹا روبلز کے موبائل فونز کو سائبر اسرائیلی جاسوسی کمپنی پیگاسس اسپائی ویئر نے ٹیپ کرلیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق ہسپانوی حکومتی وزیر فیلکس بولانوس نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی قیاس نہیں ہے بلکہ اسرائیلی جاسوسی کمپنی کے اس اقدام سے متعلق مضبوط شواہد موجود ہیں۔


انہوں نے کہا، "ہمیں مکمل یقین ہے کہ یہ ایک بیرونی حملہ ہے کیونکہ اسپین کی جیسی جمہوریت میں اس قسم کی 'مداخلتیں'سرکاری اداروں اور عدالتی اجازت کے ساتھ کی جاتی ہیں۔

بولانوس کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں حملوں میں سے کوئی بھی حملہ مکمل طور پا کامیاب نہیں ہوا، یہی وجہ ہے کہ ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک بیرونی مداخلت تھی۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس حملے کی منصفانہ تحقیقات کی جائیں۔
Load Next Story