بپاشا باسو ہدایتکار سدھارتھ پی ملہوترا کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

اداکارہ نے منصوبہ پسند کیا، ہمارے ساتھ کام کرنے پر راضی ہیں ، اسکرپٹ پر کام جاری ہے،ہدایتکار


Showbiz Desk February 28, 2014
ہمشکلز کی شوٹنگز میں مصروف ہوں ، اس محبت رواں برس میری 4بڑی فلمیں’’بینگ بینگ، نوانٹری میں انٹری اور کری ایچرتھری ڈی ریلیز ہوں گی، بپاشا فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو جو ان دنوں فلم ہمشکلز کی عکسبندی میں مصروف ہیں اب سدھارت پی ملہوترا کی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی ۔

سدھارتھ پی ملہوترا جو فلم ''وی آر فیملی'' کی ہدایات دے چکے ہیں نئی فلم کے لیے پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دیں گے ۔ سدھارتھ پی ملہوترا جواپنی نئی فلم کے زریعہ پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں نے اپنے اس منصوبے کے متعلق مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے مگر ان کا کہنا ہے کہ بپاشا باسو نے ان کے ساتھ کام کرنے پر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ رابطہ کرنے پر سدھارتھ پی ملہوترا نے کہا کہ بپاشا باسو سے فلم کے سلسلہ میں رابطہ ہوا ہے اور انھوں نے اس منصوبہ کوبہت پسند کیا ہے اور وہ ہمارے ساتھ کام کرنے پر راضی ہیں تاہم اس سلسلہ میں حتمی فیصلہ آنے والے چند روز کے دوران کرلیا جائے گا ۔زرائع کے مطابق سدھارتھ ملہوترا ان دنوں فلم کے اسکرپٹ پر تیزی کے ساتھ کام کررہے ہیں اور اسے جلد ہی مکمل کرنے کے بعد اگلے ماہ یعنی مارچ میں فلم کی مکمل کاسٹ کو بھی فائنل کرکے باقائدہ اعلان کردیا جائے گا۔بپاشا باسو کا کہناہے کہ سدھارتھ ملہوترا نے اپنی نئی فلم کے سلسلہ میں مجھے سے رابطہ کیا ہے مجھے ان کا یہ منصوبہ بہت پسند آیا ہے رسمی طور پر ان کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔

تاہم حتمی فیصلہ چند روز کے دوران اسکرپٹ ملنے پر کروں گی ۔دوسری طرف بپاشا باسو کی فلم ہمشکلز کی شوٹنگز ان دنوں تیزی کے ساتھ جاری ہے واشو بھاگنانی کی اس پروڈکشن کہ ہدایات ساجد خان دے رہے ہیں سیف علی خان رام کپور اور رتیش دیشمکھ فلم ہمشکلز میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ دوہرے کرداروں میں پرفارم کررہے ہیں جب کہ بپاشا باسو کے ساتھ ایشا گپتا اور تمنا بھاٹیا بھی مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔ بپاشا کا اپنی اس فلم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلی کسی ایسی فلم میں کام کررہی ہون جس میں سیف علی خان ، رام کپور اور رتیش دیش مکھ ایک نہیں بلکہ دوہرے کرداروں میں ہیں۔ اس کامیڈی فلم میں کام کرنے کا تجربہ میرے لیے بہت اچھاجارہا ہے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنے کیرئیر میں ہرطرح کا کردار ادا کرچکی ہوں اور ہمیشہ سے کچھ نیا کرنے کی خواہش مجھ میں موجود رہتی ہے اسی وجہ سے میں نے ہمشکلز میں کام کرنے کی حامی بھری امید ہے شائقین کو میری پرفارمنس پسند آئے گی ایک سوال کے جواب میں بپاشا باسو کا کہنا تھا کہ اس وقت ''ہمشکلز'' کے ساتھ ساتھ تین اور بڑی فلموں ''بینگ بینگ'' ، ''نوانٹری میں انٹری'' اور'' کریچرتھری ڈی'' (Creature 3D) میں بھی کام کررہی ہوں 2014 میری کامیابیوں کا سال ہوگا اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر میں اتار چڑھاؤ سے بہت کچھ سیکھا ہے مگر مایوس ہونے کی بجائے پہلے سے زیادہ محنت کررہی ہوں ۔

بالی ووڈ کے علاوہ تامل ، بنگالی ، اور ہالی ووڈ فلموں میں بھی پرفارم کرچکی ہوں جسے شائقین کی طرف سے بہت سراہا گیاہے ۔ بالی ووڈ میں کام کرنے کا انداز بدل گیاہے اور اسی لیے میں نے بھی خود کو کافی حد تک بدل لیا ہے ۔ ماضی کی طرف توجہ نہیں دیتی کیونکہ میرے مطابق ایسا کرنا وقت کا ضیائع ہے اور اگر میں آگے بڑھنا اور ترقی کرنا چاہتی ہوں تو ماضی کی بجائے مستقبل پر نظر رکھنی ہوگی ۔جنوری 1979کو دہلی کے بنگالی گھرانے میں پیدا ہونے والی 34سالہ اداکارہ نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2001میں ہندی فلم ''اجنبی ''سے کیا۔ اس سے قبل ماڈلنگ کے شعبے میں اداکارہ اپنی ساکھ بنانے میں کامیاب ہوچکی تھیں۔ بپاشا نے متعدد تلگو ،بنگالی ،اور تامل فلموں میں بھی کام کرکے اپنی پرفارمنس کا لوہا منوایا ہے۔ اداکارہ کے فلم جسم کے کو اسٹار جان ابراہم سے بھی دوستی کے چرچے رہے ۔تاہم 2011میں یہ مراسم بھی نہ رہے۔ اداکارہ کو برطانوی جریدے ''ایسٹرن آئی'' نے سال 2011اور 2012کی ایشیا کی پرکشش ترین خاتون بھی قرار دیا۔ اداکارہ اب تک 45 کے قریب ہندی تامل، بنگالی اور انگلش فلموں میں جلوہ گرہونے کا اعزاز حاصل کرچکی ہیں ۔ بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ بپاشا کی پرفارمنس نے شائقین کو گرویدہ بنالیا ہے ۔انھیں نئی فلموں میں دیکھنے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں