ویناسالگرہ کے بعد شوہرکے ہمراہ ّبرطانیہ چلی گئیں

دوستوں اوررشتہ داروں سے ملاقات اور دعوتوں میں شرکت کرینگے، وینا ملک ،اسد بشیر


Showbiz Reporter March 01, 2014
دوستوں اوررشتہ داروں سے ملاقات اور دعوتوں میں شرکت کرینگے، وینا ملک ،اسد بشیر۔ فوٹو : فائل

اداکارہ ویناملک امریکا میں سسرالیوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منانے کے بعد خاوند کے ہمراہ برطانیہ پہنچ گئیں۔

لندن میں قیام کے دوران ویناملک اوراسد بشیراپنے قریبی دوستوں اور عزیزواقارب سے ملاقاتیں کرینگے جب کہ ان کے اعزازمیں ہونے والی دعوتوں میں بھی شریک ہونگے۔ برطانیہ آمد پروینا ملک اوراسد بشیر نے ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ برطانیہ میں بسنے والے ہمارے قریبی عزیزواقارب اوردوست احباب کی جانب سے ہمیں دعوت دی گئی تھی جس کی وجہ سے ہم یہاں پہنچیں ہے۔ یہاں قیام کے دوران جہاں ہم تقریب میں شرکت کرینگے وہیں لندن کے خوبصورت مقامات کی سیر بھی کرینگے، لیکن یہاں ہونے والی تقریبات کیسی ہونگی اس بارے فی الحال توکچھ نہیں بتاسکتے۔

مگرہمیں امید ہے کہ یہاں پربھی ہم دونوں اپنی زندگی کے یادگارلمحات گزاریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ امریکا میںقیام کے دوران ہم نے امریکا کی سیر کے ساتھ ساتھ وہاں ہونے والی تقریبات بارے سوچانہ تھا کہ وہ اس قدر شاندارہونگی۔ سمندرکے بیچ ولیمہ کی تقریب نے توخوابوں کی دنیا میں پہنچادیا تھا۔ اس کے علاوہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں خوبصورت مقامات کی سیر نے بھی زندگی کے یادگارلمحات میں جگہ بنالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جلد ہی پاکستان آنے کاارادہ بھی رکھتے ہیں کیونکہ پاک وطن میں بھی اس طرح کی ہی تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں