متھن چکرورتی گردے میں پتھری کے باعث اسپتال میں داخل

اداکار کی صحت ابھی بہتر ہے تاہم جلد سرجری کے ذریعے ان کے گردے سے پتھری نکالی جائے گی


ویب ڈیسک May 02, 2022
متھن کے بیٹے نے ان کے اسپتال میں زیر علاج رہنے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی (فوٹو، انٹرنیٹ)

NEW YORK: بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ریئلٹی شو کے جج متھن چکرورتی کو گردے میں پتھری کے باعث حالت بگڑنے پر اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متھن چکرورتی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے بنگلورو اسپتال میں داخل ہوئے تاہم صحت بہتر ہونے پر ڈاکٹروں نے انہیں ڈسچارج کردیا ہے۔ اداکار کے بیٹے میموہ نے والد کے اسپتال میں زیر علاج رہنے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

متھن کے بیٹے نے والد کی صحت سے متعلق بتایا کہ اب وہ بالکل ٹھیک ہیں لیکن انہیں گردے میں پتھری کے مسائل کا سامنا ہے۔ ممکنہ طور پر جلد سرجری کے ذریعے اداکار کے گردے سے پتھری نکالی جائے گی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ متھن کو بخار اور پیٹ میں درد ہونے پر اسپتال لائے تھے جہاں طبی ماہرین نے گردے میں پتھری کے حوالے سے بتایا۔ اداکار کے بیمار ہونے پر بالی ووڈ کی نامور شخصیات نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دوسری جانب بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار وفلم ساز دھرمیندرا کو کمر میں شدید درد اور طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں