نیدرلینڈ میں دو کاروں کو ٹکر مارنے پر 4 سالہ ننھا ڈرائیور گرفتار
4 سالہ بچے سے ’’اعتراف جرم‘‘ کرانے کیلیے پولیس نے تھانے میں چاکلیٹ کھلائی اور کھلونا دیا
QUETTA:
نیدرلینڈ کی پولیس نے اُس چار سالہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جس نے اپنی والدہ کی کار کی چابی چرائی اور کار اسٹارٹ کردی جو پاس کھڑی گاڑیوں سے ٹکراگئی۔
نیدر لینڈ میں پڑوسیوں کو گاڑیاں ٹکرانے کی آواز نے چونکا دیا۔ پریشان حال پڑوسی باہر نکلے تو دیکھا ان کی کاروں پر ڈینٹ پڑے ہیں اور پاس ایک کار بھی کھڑی ہے جس میں سے '' ننھا مجرم'' ننگے پاؤں نکل کر بھاگتے ہوئے اپنے گھر میں داخل ہوجاتا ہے۔
پڑوسیوں نے ننھے واردتیے کی مخبری پولیس کو کی تو پولیس بچے کو مہمان بناکر لے گئی۔ بچے کو چاکلیٹ پیش کی گئی اور کھیلنے کو ایک بھالو بھی دیا تاکہ مجرم کو رام کیا جا سکے تب تک بچے کی ماں بھی آگئیں۔
پولیس ماں سمیت بچے کو جائے وقوعہ پر لے کر گئی اور بچے سے کہا کہ وہ کار چلا کر دکھائے جس پر بچے نے چابی سے دروازہ کھولا، ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اور چابی سے گاڑی اسٹارٹ کرلی۔ بچے نے یہ بھی کر کے دکھایا کہ کس طرح کلچ اور ایکسیلیٹر پر پاؤں رکھا جاتا ہے۔
والدہ حیران پریشان یہ منظر دیکھتی رہیں۔ پولیس نے ہدایت کی آئندہ کار کی چابیاں سنبھال کر رکھیں اور بچے کو ماں کے حوالے کردیا۔