خوابوں والی سرکار منظوروسان کی عام انتخابات سے متعلق پیش گوئی
عمران خان، شیخ رشید اڈیالہ اور خیرپور جیل نہیں بلکہ اب مچ جیل جائیں گے، مشیر زراعت
ISLAMABAD:
پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے عام انتخابات کے متعلق نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات آئندہ سال فروری 2023 کے پہلے ہفتے میں ہوتے دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا احتساب ضرور ہوگا، خود کو بہادر سمجھنے والے اب احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔
منظوروسان نے اپنی پیشگوئی میں کہا کہ عمران خان، شیخ رشید اڈیالہ اور خیرپور جیل نہیں بلکہ اب مچ جیل جائیں گے، دھرنے دھرنے ہی ہوتے ہیں، دھرنوں سےحکومتیں نہیں جاتی، عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام نے اسے رد کیا۔
مشیر زراعت کا کہنا تھا کہ نئی حکومت آٹے کی قیمت میں کمی لائی ہے، شیخ رشید غریب آدمی ہے اسے کون مارے گا، حکومت کسی کو مارنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔