کراچی آکرمحسوس ہوتاہے کہ خاندان کیساتھ ہوں نصیر الدین شاہ
بالی ووڈ اداکار کی کوئل آرٹ گیلری آمد،فن پارے دیکھے ، آج ناپا تھیٹر میں لیکچر دیں گے۔
بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ کا کراچی آمد پر کہنا تھا کہ وہ اس شہر میں ایسا محسوس کر تے ہیں کہ جیسے اپنے خاندان کے ساتھ ہوں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارنصیرالدین شاہ جو ان دنوں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کی دعوت پرکراچی آئے ہوئے ہیں نے کیفے کوئل میں معروف آرٹسٹ سعدیہ سلیم کی نمائش کے لیے رکھی پینٹینگز کودیکھااس موقع پر کوئل آرٹ گیلری کی مینجرسے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ان تمام پینٹنگزدیکھ کرمیں ماضی کے جھرونکوں میں چلاگیاہوں پاکستان میں اچھے آرٹسٹ موجودہیں اسکے ساتھ ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ کراچی میں فن شناس لوگ رہتے ہیںجوانکی قدرجانتے ہیں۔ انڈیا اور پاکستان کی عوام کے سوچنے کا اندازبہت ملتاجلتاہے ہندوستان میں بھی اسی طرح سے فنکاراپنے آپ کومنوانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں یہ اچھاعمل ہے۔
انھوں نے مزیدکہاکہ مجھے کراچی آکراچھالگ رہاہے ایسامحسوس ہوتاہے کہ میں اپنے خاندان کے لوگوں کے ساتھ موجودہوں ۔نصیرالدین شاہ آج ناپاکے تھیٹرمیں کراچی کی مختلف یونیورسٹیزکے طلبہ و طالبات کو تھیٹراورفلم کے حوالے لیکچردینگے ۔جس میں ضیامحی الدین اورارشدمحمودبھی شرکت کرینگے۔