بھارتی طیارہ لینڈنگ کے دوران طوفان کی زد میں آگیا 15 مسافر زخمی

طوفان کے ٹکرانے سے جہاز نے جھٹکے کھائے اور مسافر خوف سے چیخ اٹھے جبکہ تمام زخمیوں کی حالت اب بہتر ہے


ویب ڈیسک May 02, 2022
طیارے میں رکھے گئے کیبن بیگس گرنے سے مسافر زخمی ہوئے (فوٹو، فائل)

بھارت میں طیارہ لینڈنگ کے دوران طوفان کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں جہاز کے اوپری حصے پر رکھے بیگس گرنے سے 15 مسافر زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے ٹکرانے سے جہاز نے جھٹکے کھائے اور مسافر بھی خوف سے چیخ اٹھے، طیارے کے اوپری حصے پر رکھے گئے کیبن بیگس مسافروں پر آگرے جس کے باعث عملہ سمیت پندہ افراد زخمی ہوئے، اس حادثے میں جہاز کو بھی معمولی نقصان پہنچا تاہم تمام مسافروں کی حالت اب بہتر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ طیارہ ممبئی سے درگاہ پور جارہا تھا لیکن جب لینڈنگ کا وقت آیا تو موسم کی خرابی کے باعث طوفان نے جہاز کو گھیر لیا جبکہ پائلٹس نے ہنگامی صورت حال میں جہاز کی محفوظ لینڈنگ کرائی اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

متعلقہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسافروں کے سر پر چوٹیں آئیں، خوف ناک واقعے کے بعد طیارہ عملے نے افراتفری اور خوف کے شکار مسافروں کی ہمت افزائی کی اور انہیں یقین دلایا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں