بچپن میں والدہ کہتی تھیں میرا بیٹا بہت سیدھا ہے ہر کسی سے دھوکا کھاجاتا ہے عمران خان
بشریٰ بیگم اتنی سختی کرتی ہیں کہ جو بھی گھر آئے اور اس کی خاطر نہ کی جائے تو میری سختی ہوجاتی ہے، عمران خان
سابق وزیراعظم اور چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے بچپن کی یادیں دوہراتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی والدہ ان کے بارے میں کہتی تھیں کہ میرا بیٹا بہت سیدھا ہے اور ہر کسی سے دھوکا کھاجاتا ہے۔
عمران خان کا اداکار شان کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو کا پرومو پی ٹی آئی کے آفیشل انسٹا گرام پیج پر شیئر کرایا گیا ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ پرومو میں اداکار شان عمران خان کا انٹرویو لیتے ہوئے ان سے دلچسپ سوالات کرتے نظر آرہے ہیں۔
جب کہ عمران خان بھی شان کو اپنی زندگی کی وہ باتیں بتارہے ہیں جن سے شاید آج تک کوئی واقف نہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار شان سابق وزیراعظم سے کہہ رہے ہیں خان صاب میں نے آج آپ کو ہنسانا ہے، آپ کے چہرے پر وہ مسکراہٹ دیکھنی ہے جس کے لیے پوری پاکستانی قوم انتظار کررہی ہے۔
اداکار شان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا جو چیزیں بطور خوراک میں کرکٹ کے زمانے میں کھاتا تھاوہ آج نہیں کھاسکتا کیونکہ اگر میں نے وہ سب کھایا تو میں پھٹ جاؤں گا۔
عمران خان نے بتایا کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم اتنی سختی کرتی ہیں کہ جو بھی گھر آئے اور اس کی خاطر نہ کی جائے تو میری سختی ہوجاتی ہے۔
عمران خان نے اپنے بچپن کی یادیں دوہراتے ہوئے کہا جب بڑا ہورہاتھا تو میری والدہ سارا وقت مجھےکہتی تھیں مجھے اس کی (عمران خان) کی بڑی فکر ہے، یہ بڑا ہی سیدھا ہے یہ ہر کسی سے دھوکا کھاجاتا ہے۔