خلیل الرحمان قمر کا دماغی توازن الٹ چکا ہے اداکارہ ریشم

خلیل الرحمان قمر کو کسی ہسپتال میں داخل کرکے اس کا روحانی اور جسمانی علاج کروائیں، اداکارہ ریشم


ویب ڈیسک May 03, 2022
خلیل الرحمان قمر کا آج کا نہیں بہت پہلے کا دماغی توازن الٹ چکا ہے، اداکارہ ریشم فوٹوفائل

اداکارہ ریشم کا معروف مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کے دماغی توازن کے بارے میں کیا گیا تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے واقعے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا تھا ''ایک سادہ سا سوال ہے کہ یہ حکم کب آیا تھا کہ چور اگر مسجد نبوی میں گھس جائیں تو ان کو چور نہ کہا جائے؟''

ایک معروف سوشل میڈیا پیچ کے مطابق اداکارہ ریشم نے خلیل الرحمان قمر کے اس بیان پر تبصرہ کیا ہے جس کا اسکرین شاٹ پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

اداکارہ ریشم نے خلیل الرحمان قمر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ''خلیل الرحمان قمر کا آج کا نہیں بہت پہلے کا دماغی توازن الٹ چکا ہے، اسے کسی ہسپتال میں داخل کرکے اس کا روحانی اور جسمانی علاج کروائیں یہ نہ ہو کہ یہ لوگوں کو اپنے زہریلے دانتوں سے کاٹنا شروع کردے''۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔