پنجاب میں گرد آلود ہوائیں چل پڑیں آج اور کل بارش کا امکان

مغرب سے کم ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا جس کے سبب عیدالفطر پر گرمی کی شدت میں کمی آ گئی

(فوٹو : فائل)

کراچی:
پنجاب بھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہوگئی جب کہ آج اور کل پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گرمی سے پریشان افراد کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، مغرب سے کم ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا جس کے سبب عیدالفطر کے موقع پر گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہوگئی جب کہ آج اور کل لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت 42 سے کم ہو کر 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
Load Next Story