پشاور میں بارش اور آندھی آدھا شہر بجلی سے محروم

سٹی گرڈ اسٹیشن اور شاہی باغ گرڈ اسٹیشن میں خرابی آئی جس کے نتیجے میں شہر تاریکی میں ڈوب گیا

(فوٹو : فائل)

پشاور میں بارش اور آندھی کے بعد بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوا اور نصف سے زائد شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں بارش اور آندھی کے بعد آدھے سے زائد شہر میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوا جس کے سبب لوگ شدید پریشانی کا شکار رہے۔

اطلاعات کے مطابق سٹی گرڈ اسٹیشن اور شاہی باغ گرڈ اسٹیشن میں خرابی آئی جس کے نتیجے میں لیڈی ریڈنگ اسپتال سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہی اور آدھا شہر گھنٹوں تاریکی میں ڈوبا رہا۔
Load Next Story