چین میں اسپتال انتظامیہ نے زندہ مریض کو مردہ خانے منتقل کردیا

مردہ جسم میں حرکت دیکھ کر عملے نے دوبارہ اسپتال منتقل کیا تو پتہ چلا کہ مذکورہ شخص کا ابھی انتقال ہی نہیں ہوا


ویب ڈیسک May 03, 2022
چین میں زندہ شخص کو مردہ خانے بھیجوا دیا گیا

ISLAMABAD: شنگھائی اسپتال کی انتظامیہ نے زندہ شہری کو غلطی سے مردہ خانے بھجوا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زندہ شخص کو مردہ خانے بھجوانے کا عجیب و غریب واقعہ چینی شہر شنگھائی میں پیش آیا جہاں نرسنگ ہوم انتظامیہ نے معمر شہری کو مردہ خانے بھجوا دیا۔

مردہ خانے میں رکھے گئے بزرگ شخص کی حرکات اور سانس بحالی کو مردہ خانے کے عملے نے دیکھا تو اُسے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے انکشاف کیا کہ مذکورہ شخص کا انتقال ہی نہیں ہوا۔

شہری انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افسوسناک واقعے خبر وائرل ہوتے ہی شنگھائی حکام نے زندہ شخص کو مردہ خانے بھجوانے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

خیال رہے کہ چین میں کرونا کی وبا دوبارہ پھیلنے کے بعد شنگھائی سمیت کئی شہروں میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن لگ چکا ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران بزرگ شہری کو زندہ ہونے کے باوجود مردہ خانے بھیجنا اسپتال انتظامیہ کی سنگین غلطی قرار دی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں