واٹس ایپ کا انسٹاگرام کی طرز پر اسٹیٹس فیچر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

واٹس ایپ انتظامیہ نےفی الحال نئے فیچر کو متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے


ویب ڈیسک May 03, 2022
واٹس ایپ نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان

واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کی سہولت کےلیے کانٹیکٹ لسٹ میں شامل افراد کے اسٹیٹس اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے کیلئے زبردست فیچر متعارف کروانے پر کام شروع کردیا ہے۔

میٹا کی زیر ملکیت کام کرنے والی دنیا کی مقبول ترین پیغام رساں ایپلی کیشن 'واٹس ایپ' جلد ہی صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے جس کی مدد سے صارفین کانٹیکٹ لسٹ کے اسٹیٹس اپ ڈیٹ پر نظر رکھ سکیں گے۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر بلکل انسٹاگرام کی طرح ہوگا اور اس فیچر کی مدد سے صارفین دوران چیٹ ہی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نمبرز پر اپ ڈیٹ کیے گئے اسٹیٹس کو بھی دیکھا جاسکے گا۔

WABetaInfo pointed out that if a screenshot is taken from a future build of WhatsApp Desktop, the same feature may be available in a future update of WhatsApp beta for Android and iOS.

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نے ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں جس میں دوران چیٹ ہی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نمبرز پر اپ ڈیٹ کیے گئے اسٹیٹس کو بھی دیکھا جاسکے گا اور اسٹیٹس دیکھنے کےلیے پروفائل پک پر کلک کرنے سے ان کا اسٹیٹس دیکھنے کی اجازت دے گا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ نےفی الحال نئے فیچر کو متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں