سسرال میں داماد کی فائرنگ سے سالی سمیت 5 افراد زخمی

ملزم اپنی بیوی کو منانے کے لیے سسرال آیا تھا جہاں اس سے تلخ کلامی ہوئی اور بات فائرنگ تک جاپہنچی

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا (فوٹو، فائل)

کراچی:
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں سسرال آئے داماد نے تلخ کلامی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سالا اور سالی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے سمن آباد میں ملزم اپنی بیوی کو منانے کے لیے سسرال آیا تھا جہاں اس سے تلخ کلامی ہوئی اور بات یہاں تک آپہنچی کے داماد نے سسرالیوں پر فائرنگ کردی۔


پولیس نے بتایا کہ ملزم صادق کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں فرزانہ، قدید، طاہرہ، قمر فرید اور غزالہ شامل ہیں۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے ایس پی اقبال ٹاون کو اس معاملے پر فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان آپریشنز وننگ نے کہا ہے کہ زخمیوں کو سروسز ہسپتال متقل کر دیا گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔
Load Next Story

@media only screen and (max-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } }