خود جاگ کر قوم کو پرسکون نیند کا موقع دینے والوں کے ہم مقروض ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان

ہم سب ملکر دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنا کر دیرپا امن قائم کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان


ویب ڈیسک May 03, 2022
وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو(فوٹو فائل)

وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے رمضان المبارک اور عید پر بہترین اقدامات پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش اور عید کی خصوصی مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے گھر اور خاندان سے دور سیکیورٹی اہلکار عوام کے تحفظ کو یقینی بنارہے ہیں، خود جاگ پر قوم کو پر سکون نیند کا موقع دینے والوں کے ہم مقروض ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں ہیں اسی لیے بلوچستان کے عوام سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم سب ملکر دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنا کر دیرپا امن قائم کریں گے۔

عبدالقدوس بزنجو نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے رمضان اور عید پر عوام اور علماء کرام کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں