میں کسی کی کردار کشی اور ذاتی انتقام پر یقین نہیں رکھتی مریم نواز

انسان کی ذاتی و نجی زندگی بندے اور رب کا معاملہ ہے، نائب صدر ن لیگ


ویب ڈیسک May 03, 2022
مریم نواز (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں کردار کشی اور ذاتی انتقام پر یقین نہیں رکھتی کیونکہ انسان کی ذاتی و نجی زندگی بندے اور رب کا معاملہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی کی شیئر کردہ ویڈیو پر جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ 'مجھے علم نہیں یہ ڈرامہ آپ (عمران خان + تحریک انصاف) کیوں کر رہے ہیں، عمران خان نے مجھے 2 بار جیل میں ڈالا، سزائے موت کی چکی میں رکھا مگر اس کے باوجود میں کسی کی کردار کشی اور ذاتی انتقام پر یقین نہیں رکھتی۔

انہوں نے لکھا کہ انسان کی ذاتی و نجی زندگی اُس کا اور اللہ رب العزت کا معاملہ ہے۔ مریم نواز نے استدعا کی کہ 'برائے مہربانی مجھے اس گند سے دور رکھیے'۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق امریکی صدر بارک اوباما کی ویڈیو شیئر کی گئی جس کے ساتھ لکھا گیا کہ 'مریم نواز جس کی وجہ شہرت جعلی رسیدیں،جعلی ٹرسٹ ڈیڈ اور جعلی خط ہے اب اطلاعات ہیں کہ اس نے DeepFake# ٹیکنالوجی کے ذریعے کئی اہم سیاسی شخصیات کی جعلی ویڈیوز بنوا کر کردار کشی کی منصوبہ بندی کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے لکھا کہ 'مریم نواز یاد رکھیں کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ذلت اسی کا ہی مقدر ہوگا'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں