عیدالفطر کی چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے زخمی 6 سالہ بچہ دم توڑ گیا
ڈاکٹرز نے 30 گھنٹوں تک مشعود کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکا
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں چاند رات پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا 6 سالہ بچہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد کے رہائش 6 سالہ مشعود خان کو عید کی چاند رات پر ہونے والی ہوائی فائرنگ کے دوران سر میں گولی لگی تھی۔
مقتول کے چچا حاجی زبیر نے بتایا کہ مشعود گھر کے سامنے کھیل رہا تھا کہ اس دوران اُس کے سر پر آکر گولی لگی، ہم اُسے اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹرز نے حالت تشویشناک بتا کر اُسے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے 30 گھنٹوں تک مشعود کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔