معروف بھارتی اداکار کی بیوی اور بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں

اگر میرے یا میرے گھر والوں کے ساتھ کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار بہار پولیس ہوگی، اداکار


ویب ڈیسک May 04, 2022
اداکار نے پولیس سے دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی، فوٹوفائل

بھوجپوری فلموں کے معروف اداکار و گلوکار کھیساری لال یادو کی بیٹی اور بیوی کو نامعلوم شخص کی جانب سے ریپ (زیادتی) کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

اداکار وگلوکار کیساری لال یادو ان دنوں خبروں میں لیکن اس کی وجہ ان کا کام نہیں بلکہ حالیہ تنازع ہے۔ اداکار نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر چند ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں ایک شخص اداکار اور ان کے گھر والوں کے خلاف نامناسب زبان استعمال کررہا ہے۔

کھیساری لال یادو نے یہ ویڈیو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی اور الزام لگایا کہ مذکورہ ویڈیو میں موجود شخص نے ان کی بیوی اور بیٹی کو ریپ کی دھمکی دی ہے۔

اداکار نے پہلی ویڈیو یکم مئی کو پوسٹ کی تھی اور بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار اور بہار پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی۔

اس کے بعد کھیساری لال نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کیں اور ویڈیو میں موجود شخص کے خلاف کارروائی کرنے کا عندیہ دیا۔ بعد ازاں انہوں نے 2 مئی کو اسی شخص کی ایک اور ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی اور الزام لگایا کہ بہار پولیس نے اس شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کھیساری لال نے لکھا اگر میرے یا میرے گھر والوں کے ساتھ کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار بہار پولیس ہوگی۔ یہ بے شرم آدمی ویڈیوز کے ذریعے مجھے اور میری فیملی کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

اداکار و گلوکار کھیساری لال نے بہار کے وزیراعلیٰ سے سوال کیاکہ ''کیا ریاست میں امن و امان نے غنڈوں کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ہیں؟''

اگر بات کی جائے کھیساری لال یادو کے کام کی تو وہ کئی بھوجپوری فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ جلد ہی فلم ''دلہنیا لندن سے لائیں گے''،''بول رادھا بول'' اور ''باپ جی'' جیسی فلموں میں نظر آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں