امریکا کی کراچی یونیورسٹی میں دہشتگرد حملے کی مذمت

پاکستان سے انسداد دہشتگردی اوربارڈر سیکورٹی پرتعاون جاری رہے گا، امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک May 05, 2022
پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ:فوٹو:فائل

امریکی محکمہ خارجہ نے کراچی یونیورسٹی میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کراچی یونیورسٹی میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دہشتگرد حملہ کہیں بھی ہوقابل مذمت ہے تاہم تعلیمی اداروں اورمذہبی جگہوں پرحملے زیادہ قابل مذمت ہیں۔دہشتگرد حملے انسانیت کی توہین ہیں۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ انسدا د دہشتگردی اوربارڈر سیکورٹٰی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون جاری رہے گا۔ پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بھارت کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پربلیک لسٹ کئے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ مذہبی آزادی کا کمیشن کوئی حکومتی ادارہ نہیں ہے محکمہ خارجہ کا مذہبی آزادی کا دفتر ان سفارشات کا جائزہ لے رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں