تابش ہاشمی پر کپل شرما شو کا اسٹائل کاپی کرنے کا الزام

کپل شرما کا پورا سیٹ ہی کاپی کرلیا، سوشل میڈیا صارفین


ویب ڈیسک May 05, 2022
تابش ہاشمی نجی چینل سے ایک نیا کامیڈی شو ’’ہنسنا منع ہے‘‘ کررہے ہیں فوٹوفائل

NEW YORK: سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے معروف کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی پر کپل شرما شو کا اسٹائل کاپی کرنے کا الزام لگارہے ہیں۔

آن لائن کامیڈی شو ''ٹو بی آنیسٹ'' سے مشہور ہونے والے معروف کامیڈین و میزبان تابش ہاشمی حال ہی میں نجی چینل سے ایک نیا کامیڈی شو ''ہنسنا منع ہے'' کررہے ہیں۔

اس شو کا آغاز عیدالفطر پر ہوا ہے جس کی اب تک دو اقساط آچکی ہیں۔ شو کا فارمیٹ، سیٹ اور اسٹائل بھارتی کامیڈین کپل شرما کے مقبول ترین کامیڈی شو ''دی کپل شرماشو'' سے ملتا جلتا ہے۔ جس میں تابش کپل کے ہی انداز میں میزبانی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جب کہ شو میں فلم کی پروموشن کے لیے اداکاروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔




سوشل میڈیا پر تابش ہاشمی کے شو کی مختصر ویڈیو کلپس وائرل ہورہی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین الزام لگارہے ہیں کہ تابش ہاشمی کا شو کپل شرما شو کی کاپی ہے۔



تابش ہاشمی کے شو میں فلم ''گھبرانا نہیں ہے'' کی کاسٹ صبا قمر، سید جبران، زاہد احمد اور فلم ''پردے میں رہنے دو'' کی کاسٹ ہانیہ عامر، علی رحمان و دیگر اپنی اپنی فلموں کی پروموشن کے لیے شریک ہوئے جہاں تابش ہاشمی کے چٹکلوں سے تمام لوگ محظوظ ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں