اسٹیل مل سے لاکھوں روپے مالیت کے کیبلز و اسکریپ کی چوری کی واردات ناکام

چوری کی واردات پاکستان اسٹیل ملز کی سیکورٹی نے ناکام بنائی، ذرائع


ویب ڈیسک May 05, 2022
اسٹیل مل کے سی بی اسٹور سے لاکھوں روپے مالیت کی کیبلز اور اسکریپ چوری کیا جارہا تھا، ذرائع۔ فوٹو:فائل

اسٹیل ملز کی سیکورٹی نے لاکھوں روپے مالیت کے کیبلز و اسکریپ کی چوری کی واردات ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اسٹیل مل سے لاکھوں روپے مالیت کے کیبلز و اسکریپ کی چوری کی واردات ناکام بنادی گئی، اور سکیورٹی کی بروقت کارروائی کی وجہ سے نامعلوم ملزمان چوری شدہ مال چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسٹیل مل کے سی بی اسٹور سے لاکھوں روپے مالیت کی کیبلز اور اسکریپ چوری کیا جارہا تھا، لیکن چوری کی واردات پاکستان اسٹیل ملز کی سیکورٹی نے ناکام بنائی اور مجبوراً واردات میں ملوث افراد چوری شدہ مال چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں