مسلم لیگ ن کے جلسوں کی تاریخ میں رد وبدل کا اعلان

یوم تکبیر پر28 مئی کوجلسے سے وزیراعظم شہبازشریف خطاب کریں گے

مسلم لیگ(ن) کے جلسوں سے مریم نوازسمیت دیگررہنما خطاب کریں گے:فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے جلسوں کی تاریخوں میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔


مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے جلسوں کی تاریخ میں رد وبدل کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کا 8 مئی کو اوکاڑہ میں ہونے والا جلسہ اب 23 مئی کو ہوگا۔

گجرات میں (ن) لیگ کا جلسہ 15 مئی اورسرگودھا میں 20 کو جلسہ ہوگا۔ یوم تکیبر پر 28مئی کو بہاولپور میں عوامی اجتماع سے وزیراعظم شہباز شریف بھی خطاب کریں گے۔ملک بھر میں ہونے والے جلسوں میں مریم نواز سمیت (ن) لیگ کے رہنما خطاب کریں گے۔کے پی کے جلسوں کی میزبانی وزیراعظم کےمعاون خصوصی امیر مقام کریں گے۔
Load Next Story