شہباز گل نے موٹروے پر گاڑی کے حادثے کو ’قاتلانہ حملہ‘ قرار دے دیا
میری گاڑی کا پیچھا کر کے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا، یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا، رہنما پی ٹی آئی
ISLAMABAD:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے موٹروے پر گاڑی کے حادثے کو 'قاتلانہ حملہ' قرار دے دیا۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ 'مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں، اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں، میری گاڑی کا پیچھا کر کے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا، یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا'۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ میں نے کل ہی کہا تھا کہ کیا زیادہ سے زیادہ آپ ہمیں قتل کروا دیں گے؟ کروا لیں۔ غداری نہیں کروں گا، خان کے ساتھ کھڑا تھا کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔میں آج قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ خان پر بھی حملہ آور ہوں گے۔ یہ ہر قیمت پر ہمیں چپ کروانے کی کوشش کریں گے، بیرونی سازش اس کے لوکل ہینڈلرز اور غداروں کو یہ پتہ ہے کہ عمران خان خان اور اس کے ساتھی چپ نہیں بیٹھیں گے انشاللہ سب کو بے نقاب کریں گے۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی موٹروے پر حادثے کا شکار ہوگئی جس میں وہ زخمی ہوگئے۔
حادثہ ایم ٹو خانقاہ ڈوگراں کی حدود میں پیش آیا. حادثے کے فوری بعد موٹر وے پولیس کے حکام موقع پر پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز گل اپنی گاڑی میں لاہور سے اسلام آباد آرہے تھے کہ گاڑی کو خانقاہ ڈوگراں کے قریب حادثہ پیش آیا۔
گاڑی میں شہباز گل سمیت چار افراد سوار تھے اور چاروں معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیر اعظم کا واقعہ کی تحقیقات کا حکم
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے شہباز گل کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔
شہباز گل موٹروے پر حادثے میں زخمی