عالیہ بھٹ ہالی ووڈ میں جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
عالیہ بھٹ ہالی ووڈ اداکارہ گیل گیڈوٹ اور اداکار جیمی ڈومن کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گی
WASHINGTON:
معروف اداکارہ عالیہ بھٹ رواں ماہ کے وسط سے اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار عالیہ نے رواں سال مارچ میں اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ ہالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں اور اب ان کے پروجیکٹ کی شوٹنگ کا شیڈول بھی سامنے آچکا ہے۔ اداکارہ مئی کے وسط میں اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم 'ہارٹ آف اسٹون' میں کام کے آغاز کے لیے برطانیہ جائیں گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ ہالی ووڈ اداکارہ گیل گیڈوٹ اور اداکار جیمی ڈومن کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔ 'ہارٹ آف اسٹون' نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ عالیہ بھٹ اپنی نئی آنے والی بالی ووڈ فلم 'روکی اور رانی کی پریم کہانی' کی شوٹنگ مکمل ہوتے ہوئے برطانیہ کے لیے روانہ جائیں گی۔
ٹوم ہارپر کی ہدایت کاری میں بننے والی مذکورہ ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ مئی کے وسط سے شروع ہوکر ممکنہ طور پر اگست تک مکمل ہوجائے گی۔ عالیہ بھٹ کے مداحوں کو ان کی پہلی ہالی ووڈ فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری پر گہری نظر رکھنے والی خبر رساں ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ عالیہ رواں سال ستمبر سے فرحان اختر کی فلم 'جی لے زرا' میں بھی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف کے ساتھ کام کریں گی۔