بھارت میں کورونا سے 47 لاکھ اموات ہوئیں عالمی ادارہ صحت

دنیا بھر میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ افراد کورونا کے باعث لقمہ اجل بنے، عالمی ادارہ صحت


ویب ڈیسک May 05, 2022
عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں اموات کے اعداد و شمار جاری کردیئے

عالمی ادارہ صحت نے سال 2020 سے 2021 کے دوران بھارت میں 47 لاکھ افراد کی اموات کا چونکا دینے والا انکشاف کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنازئیشن نے اپنے جاری کردہ اعداد و شمار میں انکشاف کیا ہے کہ یکم جنوری 2020 سے 31 دسمبر 2021 میں بھارت میں 47 لاکھ افراد لقمہ اجل بنے، جس کی بلواسطہ یا بلاواسطہ وجہ کورونا کو قرار دیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا میں اموات کی شرح 1 کروڑ 49 لاکھ رہی۔

اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ پیش کردہ ڈیٹا صرف وبائی صورتحال کو واضح نہیں کرتا بلکہ تمام ممالک کو اپنا ہیلتھ سسٹم کو بہتر بنانے کی ترغیب دلاتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے کے مطابق بھارت میں یکم جنوری 2020 سے 31 دسمبر 2021 تک بلواسطہ یا بلاواسطی ریکارڈ 47 لاکھ اموات ہوئیں جب کہ بھارتی حکام نے اموات کی تعداد 5 لاکھ 20 ہزار بتائی کی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق مارچ میں ملک بھر میں 62 ہزار افراد بخار کے باعث انتقال کرگئے تھے، اموات میں اضافہ ستمبر 2020 میں ہوا جب کورونا کی پہلی لہر نے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لیا جب کہ اپریل، مئی اور جون دوسری لہر کے دوران 2021 میں 27 لاکھ افراد لقمہ اجل بنے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔