شہناز گِل کو سلمان خان کے کاندھے پر بوسہ دینا مہنگا پڑ گیا

سدھارتھ کے جانے کے بعد شہناز گل سلمان خان کے پیچھے پڑ گئی ہے، سوشل میڈیا صارفین برہم


ویب ڈیسک May 05, 2022
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو نشانے پر لے لیا ہے (فوٹو، فائل)

معروف بھارتی اداکارہ وگلوکارہ شہناز گِل بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے کاندھے پر بوسہ دے کر مشکل میں پھنس گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان کی ہمشیرہ ارپیتا خان نے عید الفطر کے موقع پر خصوصی دعوت کا اہتمام کیا جہاں شہناز گل سمیت کئی نامور فلمی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر شہناز گل کو سلمان خان سے گلے مل کر کاندھے پر بوسہ دینا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو نشانے پر لے لیا ہے۔

sehnaz

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کئی صارفین نے شہناز کے اس عمل کو نامناسب قرار دیا۔ کسی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اداکارہ شراب پی کر ہوش میں نہیں رہتی۔ ایک نے کہا کہ سدھارتھ گیا تو اب شہناز گل سلمان خان کے پیچھے پڑ گئی ہے۔

اسی طرح متعدد لوگوں نے بھی اداکارہ وگلوکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ خیال رہے کہ عید کی دعوت کے اختتام پر سلمان خان شہناز گل کو ان کی گاڑی تک چھوڑ کر بھی آئے تھے۔

واضح رہے کہ شہناز سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو بھی کرنے جارہی ہیں۔ وہ ''کبھی عید کبھی ویوالی'' فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |