مدینہ منورہ میں خلفائے راشدینؓ کے دور کی تاریخی اشیا کی نمائش

600 سال قدیم منبر حاضرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے

(فوٹو سعودی گیزیٹ)

ITALY:
مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ سے متصل عجائب گھر میں خلفائے راشدینؓ کے ادوار کی قیمتی اشیا اور فن تعمیر کی نمائش کا آغاز ہوگیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ کے گورنر نے نمائش کا افتتاح کیا، جس میں قیمتی اشیا، فن تعمیر کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ سے متعلق قیمتی دستاویزات بھی موجود ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ نمائش کا مقصد مدینہ منورہ میں آنے والے زائرین کی دلچسپی کو مزید بڑھانا اور اُن کے لیے سعودی عرب کے سفر کو اہمیت دینا ہے۔




میوزیم میں خلفائے راشدین کے دور کی تعمیراتی ثقافت اور تاریخ سمیت املاک کے نمائشی ماڈلز بھی رکھے گئے ہیں۔



اس نمائش میں رکھا 600 سال قدیم منبر زائرین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے، جس کی دنیا بھر سے آنے والے زیارت کررہے ہیں۔
Load Next Story