شہروز کاشف نے تیسری بلند ترین چوٹی بھی سر کرلی

کم عمر کوہ پیما ماونٹ ایورسٹ اور کے ٹو سر کرنے کا کارنامہ بھی انجام دے چکے ہیں


ویب ڈیسک May 05, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

MANILA: کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور بلند ترین چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرا دیا۔

شہروز کاشف نے 8 ہزار 568 میٹر بلند دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جنگا کو سر کرنے کا اعزاز پاکستانی وقت کے مطابق 3 بج کر 5 منٹ پر کیا، جس کے بعد وہ یہ چوٹی سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین اور پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔

شہروز کاشف اس سے پہلے ماونٹ ایورسٹ اور کے ٹو سر کرنے کا کارنامہ بھی انجام دے چکے ہیں۔ بیٹے کی کامیابیوں پر نازاں والد نے امید ظاہر کی ہے کہ شہروز اب دنیا کی چوتھی اور پانچویں بلند ترین چوٹی بھی سر کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس سے قبل کے ٹو کو سر کرنے والے سب سے کم عمر کوہ پیما ہونے کا اعزاز محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کے پاس تھا جنھوں نے 2019 میں 20 سال کی عمر میں کے ٹو کو سر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں