پاسوَرڈ کا عالمی دن
کمپیوٹر سیکیورٹی کے ایک محقق نے اپنی 2005 کی کتاب 'پرفیکٹ پاسوَرڈز' میں اس عالمی دن کی تجویز پیش کی تھی
SHANGHAI:
پاسوَرڈ کا عالمی دن ہر سال مئی کے پہلے جمعرات کو منایا جاتا ہے۔ یہ عالمی دن انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین نے کمپیوٹر صارفین کو اپنے پاس ورڈز اپ-ڈیٹ اور انہیں محفوظ بنانے کی ترغیب دینے کے لیے مخصوص کیا تھا۔
کمپیوٹر سیکیورٹی کے محقق مارک برنیٹ نے اپنی 2005 کی کتاب 'پرفیکٹ پاسوَرڈز' میں تجویز پیش کی تھی کہ لوگوں کو ای میل اور دیگر اہم اکاؤنٹس کے لیے اپنے پاس ورڈز کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے سالانہ "پاس ورڈ ڈے" کا انتخاب کرنا چاہیے۔
انٹیل سیکورٹی نے مذکورہ بالا کتاب سے متاثر ہو کر مئی 2013 میں مئی کے پہلے جمعرات کو پاس ورڈ کا عالمی منانے کا اعلان کیا۔ تاہم یہ دن ایک غیر سرکاری چھٹی کے دن کی مانند ہے جس کا مقصد محض پاس ورڈ بنانے کے منفرد طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور اکاؤنٹس کے لیے نئے پاس ورڈ استعمال کرنا ہے۔