عراقی شخص کی بچے کے منہ میں سگریٹ پکڑوا کر کلاشنکوف سے نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا صارفین نے قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا
MIRANSHAH:
انٹرنیٹ پر مشہور ہونے کے لیے عراق سے تعلق رکھنے والے شخص نے ایسا قدم اٹھایا جس کی ویڈیو دیکھ کر لوگوں کے دل دہل گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق عراقی شخص نے کم عمر لڑکے کے منہ میں سگریٹ لگا کر کلاشنکوف (اے کے 47) سے اُس کا نشانہ لیا۔
عراق میں انسانی حقوق کے حوالے سے قائم اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں اس شخص کو اپنے شوق کے لیے بچے کی جان سے کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں کلاشنکوف سے نشانہ لینے والا شخص شادی شدہ اور بچے کا باپ ہے اور وہ جس کی سگریٹ کا نشانہ بنا رہا ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ اُس کا اپنا سگا بیٹا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے سنگین اقدام اٹھانے پر مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود بھی سرکاری سطح پر مذکورہ شخص کے خلاف کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔