ہانیہ عامر کے گھر کے باہر پولیس کیوں آئی اداکارہ نے وجہ بتا دی

اداکارہ کی والدہ نے مداحوں کو پولیس کی حراست سے بچایا اور کہا کہ یہ میرے بچوں کی طرح ہیں

ہانیہ کے مداح اداکارہ کے گھر کے باہر پہنچے تو پولیس بھی آگئی (فوٹو، فائل)

نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے حالیہ انٹرویو میں اپنے گھر کے باہر ایک مرتبہ پولیس کے آنے کی وجہ بتائی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران ہانیہ نے کہا کہ ایک بار ایسا ہوا کہ چند مداح میری رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئے اور اتفاقاً میں گھر پر موجود ہی نہیں تھی، والدہ کے اسرار کے باوجود پرستار جانے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے۔


اداکارہ نے بتایا کہ تھوڑی دیر بعد پولیس میرے گھر کے باہر پہنچ گئی اور اہلکاروں نے والدہ نے پوچھا کہ بتائیں اگر یہ لوگ آپ کے جاننے والے نہیں ہیں تو ہم انہیں اپنے ساتھ لے جائیں گے جس پر ہانیہ عامر کی والد نے مداحوں کی حمایت کی اور کہا یہ ہمارے بچوں کی طرح ہیں لہذا آپ لوگ جائیں اس طرح پرستار بھے وہاں سے چلے گئے۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ میرے مداح تقریباً چار گھنٹوں سے رہائش گاہ کے باہر موجود تھے جس کے بعد پولیس آئی۔

خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنی والی معروف شخصیات کو کبھی کبھار مداحوں کی جانب سے نامناسب رویے کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، بعض اوقات وہ منع کرنے کے باوجود بھی اسٹارز کے ساتھ تصاویر لینے کی ضد کرتے ہیں۔ ماضی میں کسی مداح نے اداکارہ مہوش حیات کو فوٹوسیشن کے دوران چھونے کی کوشش بھی کی۔
Load Next Story