مانسہرہ سے کراچی آکر ڈکیتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، ترجمان رینجرز
رینجرز اور پولیس نے مانسہرہ سے کراچی آکر لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق رینجرز اور پولیس نے لسبیلہ چوک کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان سید شہنشاہ اور وقاص علی شاہ کو گرفتار کرلیا۔
سیکیورٹی اداروں نے غیر مقامی ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے ٹی ٹی پستول ، موٹرسائیکل اور 11 موبائل فونز برآمد کرلیے ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ اسٹریٹ کرائم کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان او ایل ایکس پر اپنا جعلی اکاؤنٹ بنا کر لوگوں سے موبائل فونز کی خرید و فروخت کرنے کے بہانے اسلحے کے زور پر چھین لیتے تھے جبکہ ملزمان ماہ رمضان میں ڈکیتی کی وارداتوں کیلئے مانسہرہ سے کراچی آتے اور لوٹ مار کر کے واپس چلے جاتے تھے۔
سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس اور رینجرز چھاپے مار رہی ہے۔