وزیراعظم شہباز شریف کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

صفائی سمیت سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا


ویب ڈیسک May 05, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

VENICE, ITALY: وزیراعظم شہباز شریف نے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور شہر میں لاء اینڈ آرڈر اور صفائی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بغیر پروٹوکول لاہور شہر کے دورے پر نکلے، وزیراعظم نے نے اچھرہ، مزنگ اور سمن آباد میں صفائی سمیت سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے رہنماء پرویز ملک مرحوم کےگھر بھی گئے، جہاں انہوں نے انکی اہلیہ پرویز ملک اور اہلخانہ سے ملاقات کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں