اننگز میں 10 شکار اعجاز نے تاریخی جرسی نیلامی کیلیے دیدی

اس شرٹ پر بھارت کا دورہ کرنے والے پورے کیوی اسکواڈ کے دستخط موجود ہیں

۔ فوٹو : انٹرنیٹ

NEW YORK:
کیوی اسپنر اعجاز پٹیل نے اننگز میں 10 وکٹوں کی پرفارمنس کے دوران زیراستعمال رہنے والی جرسی کو چیریٹی مقاصد میں نیلامی کیلیے دے دیا۔


جرسی سے حاصل ہونے والی رقم مقامی اسپتال اسٹارشپ ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کو عطیہ کی جائے گی، یہ بچوں کا اسپتال ہے۔

یاد رہے کہ اسپنر اعجاز نے بھارت کے خلاف وانکھیڈے اسٹیڈیم میں میچ کی پہلی اننگز میں تمام 10 وکٹیں اڑائی تھیں۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے تاریخ کے تیسرے بولر بنے تھے، اس شرٹ پر بھارت کا دورہ کرنے والے پورے کیوی اسکواڈ کے دستخط موجود ہیں۔
Load Next Story