آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کوپاکستانی باربی کیو یاد آنے لگا

پیٹ کمنز نے بار بی کیو کی تعریف کے لئے دل کا آئیکون اورپاکستان کا جھنڈا شئیرکیا


ویب ڈیسک May 06, 2022
دورہ پاکستان میں بار بی کیو کا لطف اٹھایا،پیٹ کمنز:فوٹو:فائل

کراچی: آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے پاکستانی باربی کیو کی تعریف کردی۔

بھارت میں لیگ کرکٹ کے لئے موجود آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کوپاکستانی بار کیو یاد آنے لگا۔سوشل میڈیا پرمزیدار ڈش کے بارے میں سوال کرنے پرایک صارف نے انگلش کپتان کوپاکستان آکر لذیذ کھانا کھانے کا مشورہ دیا تو کمنز نے پاکستانی باربی کیو کی تعریف کردی۔



پیٹ کمنز نے ٹوئٹ کیا کہ دورہ پاکستان میں ٹیم کے ساتھ بار بی کیو کا لطف اٹھایا جو بہت اچھا تھا۔ پیٹ کمنز نے ٹوئٹ میں دل کے آئیکون کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا بھی شئیرکیا۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے مارچ میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور3 ٹیسٹ میچز اورایک ٹی ٹوئنٹی کھیلا تھا۔ دورہ پاکستان میں مہمان ٹیم کی تواضح کے لئے روزانہ باربی کیو کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں