بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خضدار، بیلہ، چاغی اور دیگر علاقے متاثر، زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ، مرکز بیلہ کے مشرق میں 80 کلومیٹر کی دوری پر تھا


ویب ڈیسک May 06, 2022
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ، زلزلے کا مرکز بیلہ کے مشرق میں 80 کلومیٹر کی دوری پر تھا (فوٹو : فائل)

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقوں خضدار، بیلہ، چاغی اور دیگر میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے سبب لوگ خوف زدہ ہوگئے۔ فی الوقت خضدار میں مالی نقصانات کی اطلاع ملی ہے جبکہ بقیہ علاقوں سے تاحال مالی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مقام بیلا کے مشرق میں 80 کلومیٹر کی دوری پر واقع تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے خضدار کی تحصیل آڑنجی میں آنے والے زلزلے سے مالی نقصانات پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں ںے انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کو موثر امدادی کارروائیوں کی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، متاثرہ مکانات کے مکینوں کو خیمے کمبل اور دیگر ضروری اشیاء کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے، متاثرہ علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں